سعودی عرب میں 30لاکھ ریال کی جلی ہوئی کارکی نمائش

سعودی عرب میں 30لاکھ ریال کی جلی ہوئی کارکی نمائش

سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں کی نمائش میں ایسی تباہ حال کار رکھی گئی ہے جو آتشزدگی کے باعث ٹین ڈبہ بن کر رہ گئی ہے

ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں کی نمائش میں ایسی تباہ حال کار رکھی گئی ہے جو آتشزدگی کے باعث ٹین ڈبہ بن کر رہ گئی ہے لیکن حیران کردینے والی بات یہ ہے کہ اس کار کے موجودہ مالک نے اسے امریکا میں ہونیوالے عالمی نیلام گھر سے 30 لاکھ ریال میں خریدا تھا،کارکو بیچنے اورخریدنے والے دونوں سعودی شہری ہیں۔ امریکی کار ساز کمپنی کی 1961 میں تیار کی گئی ایسی صرف 34 کاریں موجود ہیں جو کمپنی نے اپنے اہم اور مالدار صارفین کیلئے خصوصی طور پر تیار کی تھیں،اس کار میں عام انجن کے بجائے ریسنگ کار کاانجن لگاہواہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں