اسٹیٹ بینک روزگار ری فنانس اسکیم، بینکوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
جے ایس بینک سرِ فہرست رہا ، دوسرے نمبر پر حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب رہے
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے حکومت پاکستان کی رسک شیئرنگ سہولت کی معاونت سے اسٹیٹ بینک روزگار ری فنانس اسکیم کے تحت بینکوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 10اپریل 2020ء کو بینک دولت پاکستان نے ایسے کاروباری اداروں کو جو اپنے ملازمین کو تین ماہ تک برطرف نہ کریں 3 فیصد کی شرح سود اور واپسی کی آسان شرائط کے ساتھ رعایتی قرضے فراہم کرنے کی ری فنانس اسکیم متعارف کرائی۔رپورٹ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق اعدادوشمار دیے گئے ہیں۔بینکوں کی کارکردگی بلحاظ فنانسنگ کی منظور شدہ رقم ڈیٹا کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ آر ایس ایف کے تحت منظور شدہ مجموعی رقم کا 61 فیصد سے زائد پانچ بینکوں (سرفہرست کارکردگی والے پانچ بینک) نے مشترکہ طور پر جاری کیا، جس میں جے ایس بینک سرِ فہرست رہا جس کے بعد حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الحبیب رہے ۔ دوبڑے بینکوں سمیت پست ترین کارکردگی والے پانچ ادارے رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ فراہم کرنے میں سب سے پیچھے رہے۔