انٹرنیٹ پیمنٹ گیٹ وے کیلئے کے ای کاایچ بی ایل سے اشتراک
کے الیکٹرک نے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کوبلوں کی ادائیگی کے لیے متبادل پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے
کراچی(کامرس ڈیسک) اب تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین اپنے بجلی کے بلز کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے ذریعے ادا کر سکیں گے اور حبیب بینک لمیٹڈاس مقصد کیلئے انہیں گیٹ وے سسٹم کی سہولت فراہم کریگا، اپنے معزز صارفین کو ای پیمنٹ کے آپشنز کی فراہمی کیلئے ملک کے ممتاز ڈیجیٹل پلیئرز کے ساتھ یہ شراکت کے الیکٹرک کا اہم اقدام ہے ۔ یہ اقدام حبیب بینک کے ‘‘بینکاری کا لائسنس رکھنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ بننے کے حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے ۔بینکاری کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے کے الیکٹرک کے صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ اب صارفین کے پاس اپنے بلوں کی آن لائن اور چوبیس گھنٹے ادائیگی کیلئے زیادہ مواقع د ستیاب ہوں گے ۔