پاک روس دوطرفہ تجارت، 230 فیصد کانمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک
پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 230.15 فیصد کانمایاں اضافہ ہواہے
اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت 202.96 ملین ڈالرسے بڑھ کر670.09 ملین ڈالرتک پہنچ گیاہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں روس کوبرآمدات سے ملک کو135.31 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.58 فیصدکااضافہ ہوا ہے ، اپریل کے مہینے میں روس کوپاکستانی برآمدات کاحجم 15.55 ملین ڈالررہا۔