اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہ کیلئے 25.80کروڑقرض منظور

  اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہ کیلئے 25.80کروڑقرض منظور

رقم کی منتقلی کیلئے اسٹیٹ بینک کو اختیار دینے سے متعلق درخواست کردی گئی

کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)وزارت خزانہ نے اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے 25کروڑ 80لاکھ روپے کے قرض کی منظوری دے دی ہے ۔وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے یہ رقم بطور قرض منظورکی گئی ،اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستا ن ریونیو کو مذکورہ رقم نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو اختیارات دینے کیلئے درخواست کردی گئی ہے ۔وزات خزانہ نے یہ لون 20برس کی قابل ادائیگی مدت کیلئے منظور کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں