ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر ترقی ناممکن ، گورنراسٹیٹ بینک

ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر ترقی ناممکن ، گورنراسٹیٹ بینک

وہی قومیں آگے نکلیں جن کا کاروباری طبقہ ترقی کرتا ہے ، رضا باقر کا خطاب بینک جانے کی ضرورت نہیں ،ڈیجیٹائزیشن سے کیس بھیجا جاسکے گا،سیما کامل

کراچی(بزنس رپورٹر) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیش کو اپنائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرے گا، دوسال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ’’پائیدار ترقی اور ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینا‘‘ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی بتایا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ وہی قومیں آگے نکلی ہیں جن کا کاروباری طبقہ ترقی کرتا ہے ، آگے کوئی ملک ترقی نہیں کرے گا جو ڈیجیٹائزیش کو نہیں اپنائے گا ۔ رضا باقر کاکہنا تھا کہ بنیادی شرح سود زائد عرصے سے 7 فیصد پر ہے ،زرمبادلہ ذخائر میں دوسال کے دوران 10 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ،ایکسپورٹ ری فنانس 2 سال میں 280 سے بڑھ کر 560 ارب روپے ہوگئی ہے ،اس موقع پر وفاقی چیمبر کے صدر ناصر حیات مگوں کا کہناتھا کہ کورونا کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک نے معیشت کو بحال کیا ہے ۔سیما کامل نے ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے پریذنٹیشن میں بتایا کہ آئندہ سے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ڈیجیٹائزیشن سے کیس بینک کو با آسانی بھیجا جاسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں