پھلوں اور سبزیوں کی تجارت و برآمد، حکومت مسائل حل کریگی

پھلوں اور سبزیوں کی تجارت و برآمد، حکومت مسائل حل کریگی

قومی اسمبلی کمیٹی نے ایسو سی ایشن سے تجاویز مانگ لیں، سرپرست اعلیٰ وحید احمد

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پھل اور سبزیوں کی تجارت اور برآمدات کو درپیش مسائل کے ترجیحی حل کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کے 9ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش قلیل مدتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کرنے کاٹاسک سونپ دیا گیا ہے ،تجاویز ایک ماہ میں مرتب کی جائیں گی ۔پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ملک احسان اﷲٹیوانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیوریٹی فخر امام سمیت بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وحید احمد نے پھل اور سبزیوں کی تجارت کو درپیش مسائل اور پی ایف وی اے کے مرتب کردہ ہارٹی کلچر وژن کے بارے میں بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں