ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 فیصد کمی

ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 فیصد کمی

لاہور( آئی این پی)پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمدات مسلسل چوتھے ماہ جنوری میں بھی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 12.4 فیصد کم ہوگئی ہے۔

 یہ صورتحال معیشت کے لئے تشویشناک ہے کیونکہ ٹیکسٹائل کا شعبہ پاکستان کی کل برآمدات کا تقریباً 60 فیصد ہے ۔ اپٹما کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات رواں سال جنوری میں 1.36بلین ڈالر تک گر گئیں جو کہ جنوری 2022 میں 1.55 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں