ای ایف یو لائف اور اِن ڈرائیو کا اشتراک

 ای ایف یو لائف اور  اِن ڈرائیو کا اشتراک

کراچ(بزنس ڈیسک)ڈرائیوروں اور مسافروں کیلئے اِن رائڈ انشورنس کوَریج متعارف کرانے کیلئے ، ای ایف یو لائف نے اِن ڈرائیو کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔

 اس تعاون کا مقصد اِن ڈرائیو کے صارفین اور سرگرم ڈرائیوروں کو ان کے نقل و حمل کے سفر کے دوران تحفظ کے ایک اضافی احساس اور بھروسہ کی فراہمی ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ای ایف یو لائف محمد علی احمد نے کہا کہ اِن ڈرائیو کے ساتھ ہمارے اشتراک پر خوش ہوں ،پچھلے کئی برسوں میں، ای ایف یو لائف مختلف ڈیجیٹل اور داخلی بیمے کی پیش قدمیوں کے ذریعے صارفین کی مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کو ترجیح دیتی رہی ہے ۔ شراکت داری کے ذریعے ، ہمارا مقصد اِن ڈرائیو کو اس کے داخلی اور خارجی صارفین کو قدر میں اضافے کے ساتھ خدمات فراہم کرنے میں اور کثیر تعداد کیلئے بیمے کو آسان اور مناسب بنانے میں مدد کرنے کے لئے مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں کے لئے فوائد بڑھانا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں