مرکنٹائل ایکسچینج میں 31 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 31 ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 31 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 23467 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 20.875 ارب روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 2.038 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.964 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.943 ارب روپے ،کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 1.876ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.701 ارب روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت408.275 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 165.089 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 161.219ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت65.459 ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 47.815ملین روپے اور جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت10.928 ملین روپے رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں