ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 800 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ، سونا 800 روپے مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر ایک تولہ سونا800روپے مہنگاہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر18پیسے کے اضافے سے 278.12 پر جاپہنچا۔ فاریکس رپور ٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے کے اضافے سے 279.66روپے کاہوگیاتاہم یورو کی قدر میں4.64روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو 301.47روپے سے گھٹ کر 296.83 روپے پر آگیا۔اسی طرح 4.67روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ 347.17روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا8 ڈالر کے اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا800روپے کے اضافے سے 2 لاکھ47 ہزار 300 روپے اوردس گرام 686 روپے اضافے سے 212020 روپے کا ہوگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں