یو اے ای 25 برس تک 5 برتھوں کا انتظام سنبھالے گا

یو اے ای 25 برس تک 5 برتھوں کا انتظام سنبھالے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ پر کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کا آغاز کردیا گیا ،معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات 25 سال تک 5 برتھوں کا انتظام سنبھالے گا۔

اس سلسلے میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ اور یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی مہمان خصوصی تھے ۔یو اے ای کے بخیت عتیق الرومیتی نے 5 کروڑ ڈالر کا چیک دیا جبکہ مجموعی طور پہ 220 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے اس لیے بہت ہائی پوٹینشل انویسٹمنٹ کے لیے صرف آپ لوگوں کا ساتھ دینا ضروری ہے ،بہت سے شعبوں میں ابھی ہم لوگوں نے اسٹارٹ کرنا ہے اس میں پاکستان ریلوے کے علاوہ دیگر انفرااسٹرکچر شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے انشائاللہ بہت بڑا انویسٹمنٹ ہونے جارہا ہے جس سے پاکستان کی امپورٹ ایکسپورٹ بڑھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں