مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 31ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 31ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ رو زپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 24284 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے ۔۔

جن کی مالیت 20.546ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.302 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 2.693ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100  کے سودوں کی مالیت 1.490ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.036ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 688.905 ملین روپے  اورڈی جے کے سودوں کی مالیت 303.453ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں