تولہ سونا 100 روپے سستا، ڈالر 10 پیسے مہنگا

 تولہ سونا 100 روپے سستا، ڈالر 10 پیسے مہنگا

کراچی(آن لائن،بزنس ڈیسک)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2362 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

 دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کی کمی سے 245000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی معمولی کمی سے 210048 روپے ہو گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں