انٹربینک میں ڈالر10پیسے ،تولہ سونا 1ہزار روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کی قدرگھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔
،ادھرایک تولہ سونا ایک ہزارروپے سستا ہوگیا ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر10پیسے کی کمی سے 278.44روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.85 روپے پر مستحکم رہا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے ریکارڈ کیا گیا ۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔درین اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔