پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو ایسٹ منیجر ریٹنگ تفویض

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کو ایسٹ منیجر ریٹنگ تفویض

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں فیملی تکافل سلوشنز فراہم کرنے والے پریمیر اسلامک فنانشل سروسز گروپ، پاک قطر گروپ کے رُکن۔۔۔

 پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) کی جانب سے مستحکم آؤٹ ُلک کے ساتھ پنشن فنڈ منیجر کے طور پر(اے ایم 2)ایسٹ منیجر ریٹنگ تفویض کی گئی ہے ۔یہ باوقار ریٹنگ (پی کیو ایف ٹی ایل)کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن، مالیاتی استحکام اور اسلامی مالیاتی خدمات میں جدت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پی کیو ایف ٹی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص احمد نے کہا کہ ہمیں پی اے سی آر اے کی جانب سے پنشن فنڈ منیجرز کی حیثیت سے اے ایم 2 کی اسیٹ منیجر ریٹنگ حاصل کرنے پر خوشی ہے، جو ہمارے صارفین کو تکنیکی طور پر جدید تکافل حل فراہم کرنے اور ہمارے ساتھ اُن کے تجربے کو بہترین بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں