افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ، افتخار ملک
لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ افغانستان فوری طور پر اس بات کو یقینی بنائے کہ شر پسند عناصر اس کی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ کر سکیں۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر متعدد مواقع پر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ افغان سرزمین کسی بھی طور پر پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان امن اور باہمی احترام کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے افغانستان کو دہشت گردی، سرحد پار سے ہونے والی شازشوں اور منظم جرائم کو ختم کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کرناہوں گے ، یہ اقدامات علاقائی استحکام، سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔