پی بی جی کا ملکیتی اداروں کے مالی نقصان پرتشویش کا اظہار

پی بی جی کا ملکیتی اداروں کے مالی نقصان پرتشویش کا اظہار

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی )کے بانی اور سابق صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری فراز الرحمان نے ملکیتی اداروں کے مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

این ایچ اے کی جانب سے 151.3 ارب روپے اور پی آئی اے کے 51.7 ارب روپے کے نقصانات کی رپورٹوں کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اداروں میں بدانتظامی اور کرپٹ عناصر کی موجودگی کی عکاسی کرتے ہیں۔فراز الرحمان نے مزید کہا کہ یہ نقصان صرف نظام کی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کی وجہ سے ہو رہا ہے جو ہماری ترقی کو روک رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم ان مسائل کا سنجیدگی سے حل تلاش کریں،ان بدانتظامی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانا اور اصلاحات کا نفاذ ضروری ہے ۔ شفافیت اور احتساب کے ذریعے ہم اس نقصان کو واپس لے سکتے ہیں اور پاکستان کے لیے خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں