ویکس نیٹ نمائش کی تیاریاں مکمل،10جنوری سے آغاز
لاہور(اے پی پی)ٹڈاپ کے منعقد کردہ ویکس نیٹ نمائش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ترجمان ٹڈاپ نے بتایا کہ سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو میں10 سے 12جنوری تک جاری رہے گی ۔
نمائش کا مقصد خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معاشی دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔