ڈالر کی پیش قدمی برقرار، سونا 2700 روپے سستا

ڈالر کی پیش قدمی برقرار، سونا 2700 روپے سستا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281 روپے سے نیچے آگئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ادھر سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے 278.92 روپے پر جاپہنچا۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے کی کمی سے 280.91 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2741 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 2315 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے پر آگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں