بجٹ دستاویز پارلیمنٹ سے قبل تاجر وں سے شیئرکرنیکا مطالبہ

بجٹ دستاویز پارلیمنٹ سے قبل تاجر وں سے شیئرکرنیکا مطالبہ

لاہور (آن لائن)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویز اورفنانس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل ملک بھر کے چیمبرز۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایسوسی ایشنز ، فیڈریشنز اور تاجر تنظیموں سے شیئر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشق کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی ، امید ہے حکومت فائنل ٹیکس ریجیم کی بحالی سمیت ڈیوٹیز اورٹیکسز میں کمی کے حوالے سے برآمد کنندگان کے مطالبات کو زیر غور لائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،چیئرمین میاں عتیق الرحمان ،وائس چیئرمین ریاض احمد اورسینئر رہنما عثمان اشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والے تمام شعبے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ملک اور معیشت کے بہترین مفاد میں تجاویز پیش کر چکے ہیں اس لئے حکومت کو آگاہ کرنا چاہیے کہ کن تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا ۔فنانس بل انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس پر ہر بجٹ کے بعد تحفظات سامنے آتے ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ بجٹ کو ترقی کا ٹول بنانے کیلئے اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل مشاورت کا عمل مکمل کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں