پاکستان پویلین، ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا کا سافٹ لانچ

پاکستان پویلین، ورلڈ ایکسپو 2025 اوساکا کا سافٹ لانچ

کو بے (بزنس رپورٹر)ایکسپو 2025 اوساکا کیلئے پاکستان پویلین کا باضابطہ سافٹ لانچ کو بے میں منعقد ہواجس میں 120مہمانوں نے شرکت کی، جن میں معززین، ثقافتی شخصیات، جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس تقریب میں پویلین کے ڈیزائن، تھیم اور وژن کی پہلی جھلک پیش کی گئی، جس نے ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر پاکستان کے ورثے کو اجاگر کرنے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جیسے جیسے ایکسپو 2025 قریب آ رہی ہے ، پاکستان دنیا کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ "Universe in a Grain of Salt" کے تصور کو قریب سے دیکھ سکے ۔جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور عالمی اشتراک و تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس پویلین کی صلاحیت پر روشنی ڈالی کہ یہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دیرپا ثقافتی و معاشی شراکت داری قائم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پویلین کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں اور اسے قومی فخر اور بین الاقوامی روابط کی علامت بنائیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد نصیر نے کہا کہ یہ پویلین آپ سب کا ہے ۔ آپ کی کہانیاں، آپ کی خدمات اور پاکستان سے آپ کا رشتہ اس سفر کا حصہ ہیں۔ آنے والے مہینوں میں، یہ جگہ دریافت، مکالمے اور جشن کا مرکز ہوگی، جہاں ہم دنیا کو پاکستان کی ثقافت، جدت طرازی اور خوابوں کا تجربہ کرنے کی دعوت دیں گے ۔مرکزی کیوریٹر، نورجہاں بلگرامی نے شرکاء کو پویلین کے ڈیزائن اور تھیم "Universe in a Grain of Salt" کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کھیوڑہ نمک کی کانوں سے متاثر ہوکر، پویلین میں ایک منفرد "نمک باغ" بنایا گیا ہے ، جو زائرین کو ایک پُرسکون اور متاثر کن حسیاتی تجربہ فراہم کرے گا۔تقریب کے اختتام پر بینڈ "علف" نے پاکستانی ثقافتی گیتوں اور ملی نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا، جس سے ملک کے بھرپور موسیقی ورثے کا جشن منایا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں