مرکنٹائل ایکسچینج میں 38ارب کے 41158سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 38ارب روپے کے سودے ہوئے ۔۔
گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 41158 رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.865 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت7.795ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.260ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت2.175ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.954ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.248ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت745.384ملین روپے ،ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 305.960 ملین روپے ،کاپرکے سودوں کی مالیت 166.428 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 152.549 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 30.388 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔