کراچی پورٹ پر1.57لاکھ میٹرک ٹن کارگو ہیڈلنگ

کراچی پورٹ پر1.57لاکھ میٹرک ٹن کارگو ہیڈلنگ

کراچی (بزنس رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 57ہزار 967میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔۔

بریک اپ کے مطابق پورٹ نے 28 ہزار 209 میٹرک ٹن برآمدی کارگو اور 1 لاکھ 29 ہزار 758 میٹرک ٹن درآمدی کارگو کی ہینڈلنگ کی ہے جس میں 21 ہزار 679 میٹرک ٹن بلک کارگو درآمد اور 9 ہزار 72 ٹن ڈی اے پی فرٹیلائزر درآمدات کے علاوہ 4 ہزار 700 میٹرک ٹن کلنکر برآمدات اور 308 میٹرک ٹن چاول برآمدات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 7 بحری جہاز کراچی پورٹ پر لنگرانداز ہوئے جن میں 5کنٹینر جہاز، 1 ٹینکر اور 1فرٹیلائزر جہاز شامل ہیں جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چاول کی برآمدات کے علاوہ امونیم اور موگیس کی درآمدات کے لئے جہاز کراچی پورٹ پہنچ رہے ہیں، اسی دوران 9 جہازوں کی روانگی ہوئی جس میں 7 کنٹینر جہازوں کے علاوہ ایک فرٹیلائزر اور ایک ٹینکر بحری جہاز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں