مئی : بیرونی سرمایہ کاری میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ

مئی : بیرونی سرمایہ کاری میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں ماہانہ بنیاد پر نمایاں بہتری دیکھی گئی، تاہم سالانہ بنیاد پر بہاؤ کی رفتار اب بھی سست روی کا شکار ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2025ء کے دوران خالص بیرونی سرمایہ کاری 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی جو اپریل کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ماہِ اپریل 2025ء میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری میں اس اضافے کی ایک وجہ معاشی اشاریوں میں جزوی بہتری اور آئندہ مالی سال کے حوالے سے پالیسی وضاحت ہے۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ خالص بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 1 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جو 8 فیصد کم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں