پی ایس او ونچرکیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کو بند کرنے کا فیصلہ

پی ایس او ونچرکیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کو بند کرنے کا فیصلہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹیٹ آئل نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی پی ایس او وینچرکیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔۔۔

اس سلسلے میں کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے ۔ پی ایس او کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری اعلامیہ میں بتایا کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 24ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ایس او ونچر کیپٹل کو بند کر دیا جائے ،اس عمل کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور ریگولیشنز کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔پی ایس او وینچر کیپٹل کا قیام نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور توانائی شعبے میں جدید منصوبہ جات کے فروغ کے مقصد کے تحت عمل میں آیا تھا،تاہم بورڈ نے کاروباری ماحول اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس کمپنی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کی منظوری دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں