پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن، اسلام آباد چیمبر

پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ مایوس کن، اسلام آباد چیمبر

مہنگی فنانسنگ کے سبب صنعت و تجارت مفلوج ہو رہی،صدر سردار طاہر

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)کے صدر سردار طاہر محمود نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ ساڑھے دس فیصد پر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں بلند شرحِ سود معاشی بحالی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔ صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے کہا کہ معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور کاروباری اعتماد کی بحالی کے لیے شرحِ سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلند شرح سود سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور برآمدات پر منفی اثر ڈال رہی ہے ، جس کے باعث کاروباری طبقہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ مہنگی فنانسنگ کے سبب صنعت و تجارت مفلوج ہو رہی ہے اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری تقریباً رک چکی ہے ۔ سردار طاہر محمود کے مطابق شرحِ سود میں کمی سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی بحالی کا عمل بھی تیز ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں