مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں 8 فیصد کمی ریکارڈ
پہلی ششماہی میں برآمدات سے 1.984 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 1.984ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.159ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 287ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2024کے 391ملین ڈالر کے مقابلے میں 27فیصد کم ہے ۔ نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر10فیصد کی کمی ہوئی ۔ نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو318ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو دسمبر میں کم ہوکر287ملین ڈالر ہوگیا۔