پاک قطر جنرل تکافل کے آئی پی او کی جنرل سبسکرپشن کا آغاز آج سے ہوگا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر جنرل تکافل لمیٹڈ کے آئی پی او میں عام سرمایہ کاروں کیلئے سبسکرپشن کا آغاز 28 جنوری سے ہورہا ہے اور 7.5 ملین (25فیصد) شیئرز 14 روپے کی اسٹرائک پرائس پر سبسکرپشن کیلئے پیش کیے جائیں گے۔
عام سرمایہ کار 28 اور 29 جنوری کو سی ڈی سی کے سینٹرلائزڈ سبسکرپشن پورٹل اور پی ایس ایکس کی ای آئی پی او سروس کے ذریعے 24 گھنٹے آئی پی او سبسکرائب کرسکتے ہیں۔