حکومتی یقین دہانی پر بسوں کی مینوفیکچرنگ ممکن ، رانا عابد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومتِ پاکستان ایک ہزار بسوں کی خریداری کیلئے واضح اور طویل المدتی کمٹمنٹ دے دے۔۔۔
تو پاکستان میں جدید بسوں کی مینوفیکچرنگ ممکن ہے اور فیکٹریاں قائم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جاپانی اور چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری لانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جس سے صنعتی ترقی کے ساتھ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔