ریلیف پیکیج سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا، طاہر محمود

ریلیف پیکیج سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا، طاہر محمود

ریشنلائزیشن سے مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے میں مددملی،صدراسلام چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر نے صنعتوں اور برآمد کنندگان کیلئے جامع ریلیف پیکیج کے اجرا پر وزیر اعظم کی بھرپور تعریف کی اور اسے معاشی سرگرمیوں کی بحالی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور  برآمدات کی بنیاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ۔پریس کانفرنس میں صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے اسلام آباد کی غیر منقولہ جائیداد کی ویلیوایشن ٹیبل پر نظرثانی کرنے پر بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ریلیف پیکیج سے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا، اس ریشنلائزیشن سے مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں حقیقی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی، صنعتی وہیلنگ چارجز 9 روپے سے کم، ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کی شرح میں 7.5 فیصد سے 4.5 فیصد تک کمی اور دو سال کیلئے معروف برآمد کنندگان کو نیلے پاسپورٹ کا اجرا قابل تعریف اقدامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں