قیمتی پتھروں کی برآمد اور ریگولرائزیشن کیلئے جامع منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ

 قیمتی پتھروں کی برآمد اور ریگولرائزیشن کیلئے جامع منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے اربوں ڈالر کے قیمتی پتھروں کی برآمد اور ریگولرائزیشن کیلیے پانچ سالہ جامع منصوبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کے تحت پانچ سال میں 610 برآمد کنندگان کو عالمی منڈیوں میں نمائش کی سہولت دی جائے گی جبکہ کاروبار کی رجسٹریشن، صوبائی ہم آہنگی اور سہولیات کے لیے مرکزی اتھارٹی بنانے کی بھی تجویز ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ اتھارٹی میں وفاقی اور صوبائی نمائندے شامل ہوں گے جبکہ ادارہ قومی جمیز اسٹوںن پالیسی کا نگراں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں