پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی بحری تجارت کو درپیش رکاوٹوں کے تناظر میں پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے ۔
پاکستان شپس ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اے راجپر نے چیئرمین ایف بی آر کو ارسال کردہ اہم خط میں مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں فوری ترمیم کرکے آف ڈاک ٹرمینلز پر ٹرانس شپمنٹ کارگو ذخیرہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ پاکستان اس غیر معمولی موقع سے فائدہ اٹھا سکے ۔