متبادل توانائی ذرائع سے خود انحصاری ممکن،میاں کاشف

متبادل توانائی ذرائع سے خود انحصاری ممکن،میاں کاشف

درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا،چیف ایگزیکٹو آفیسر فرنیچر کونسل

لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ہائیڈرو پاور، نیوکلیئر توانائی، قابلِ تجدید ذرائع اور مقامی کوئلے کے استعمال میں اضافے سے پاکستان مستقبل کی توانائی ضروریات کو زیادہ محفوظ انداز میں پورا کر سکتا ہے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے ۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں شمسی توانائی کے تیزی سے فروغ کے باعث 2022 سے 2024 کے دوران تیل اور گیس کی درآمدات میں تقریبا40 فیصد کمی آئیجس سے اربوں ڈالر کی بچت ممکن ہوئی جبکہ شمسی توانائی اب مجموعی بجلی کے استعمال کا20 سے 25 فیصد حصہ بن چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر توانائی کا حصہ بڑھ کر16 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے ، جو مستحکم اور سستی بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ہائیڈرو پاور کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں