چلڈرن ہسپتال میں گاڑی سے ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاش کی ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے شناخت جو 5 روز قبل لاپتہ ہوا تھا شواہد جمع، لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل، تفتیش شروع ،تحقیقاتی کمیٹی قائم
لاہور،کاہنہ (ہیلتھ رپورٹر، کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا)چلڈرن ہسپتال میں گاڑی سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ،ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔لاش کی شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی جو 5 روز قبل لاپتہ ہوا تھا اور کینال ویو پارک سوسائٹی کا رہائشی اور چلڈرن ہسپتال میں ڈیوٹی کرتا تھا ۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔ ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ملنے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔پروفیسر صائمہ فرحان کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر،ڈاکٹر علی ابو ذر ، ڈاکٹر حفیظ عاطف نذیراورڈاکٹر عائشہ خانم کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔