قصور : بس کی ٹکر، سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

قصور : بس کی ٹکر، سائیکل سوار  نوجوان جاں بحق

قصور (نمائندہ دنیا،خبرنگار) قصور میں دو ٹریفک حادثات میں سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔

پھول نگر کے علاقہ بہار والا اڈا کے قریببلال پورہ کا رہائشی  28سالہ مبشر سائیکل پر مارکیٹ جا رہا تھا کہ تیزرفتار بس نے روند ڈالا، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ ادھر اڈہ مصطفیٰ آباد کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی گرین بیلٹ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں لاہور کا رہائشی ڈرائیور جہانزیب زخمی ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں