بے قابو ڈالہ ایسٹرکے جلوس میں جا گھسا ،20افراد زخمی
وزیر آ باد ،احمد نگر چٹھہ،علی پور چٹھہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا، تحصیل رپورٹر )ایسٹر کے موقع پر مریم آباد مین سٹاپ روڈ کے قریب ڈالہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے جانیوالے ایسٹر کے جلوس میں جا گھسا ،حادثے میں20 افراد زخمی ہوگئے ، 8 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
کلاسکے علی پورچٹھہ روڈ پر مریم آبادکے قریب ڈالے نے 20 کے قریب افراد کو روندا،متاثرہ افراد مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں جو قبرستان سے واپسی پر کیتھولک چرچ کے قریب مریم آباد سٹاپ پر سڑک کنارے موجود تھے ۔