پاکرانے فیصل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر ڈبل اے پلس کردی

پاکرانے فیصل بینک کی ریٹنگ بڑھا کر ڈبل اے پلس کردی

بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ اے ون پلس برقرار ،آؤٹ لک بھی مستحکم ہے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے اُس کی سابقہ درجہ بندی ڈبل اے سے ترقی دیتے ہوئے طویل مدتی ادارہ جاتی درجہ بندی (ریٹنگ) ڈبل اے پلس کردی ۔ بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ اے ون پلس برقرار ہے جبکہ آؤٹ لک بھی مستحکم ہے ۔درجہ بندی میں یہ ترقی فیصل بینک کی مکمل اسلامی بینک کے طور پر کامیابی کی عکاسی کرتی ہے جس نے ملک کے نمایاں مالیاتی اداروں میں سے ایک کے طور پر اس کی پوزیشن کو مستحکم بنایا ہے ۔ اس پیش رفت کی بنیاد اس کی اسٹریٹجک شراکت داریاں اور ڈیجیٹل تبدیلی ہے ۔ایف بی ایل نے زیرجائزہ مدت کے دوران اہم مالیاتی اشاریوں میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈیجیٹل بینکنگ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا اورمجموعی لین دین 3 ٹریلین روپے سے بڑھ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں