ٹیکسز کی شرح اورتعداد کم کی جائے ،ریو نیو ایڈوائزرز
لاہور( آئی این پی) چیئرمین ریو نیو ایڈوائزر ز عامر قدیر نے کہا کہ کارپوریٹ ،انکم وسیلز ٹیکس ،ودہولڈنگ ٹیکسز اور مختلف لیویز اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں۔
ٹیکسزکی صرف شرح ہی نہیں بلکہ ان کی تعداد اور پیچیدگی بھی بڑا مسئلہ ہے ، ٹیکس ڈھانچہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسز کے پیچیدہ جال پر مشتمل ہے جہاں ودہولڈنگ ٹیکس کا نظام بھی کئی معاملات میں بالواسطہ ٹیکس میں تبدیل ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھتی ہے۔