سلمان خان کے پھٹے جوتوں کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کے پھٹے ہوئے جوتوں کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے۔
سلمان خان کو وائرل ویڈیو میں شاندار گاڑی میں سے پھٹے ہوئے جوتے پہن کر نکلنے کے بعد فوٹو گرافرز کو تصاویر بنانے کے لیے پوز دیتے اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو پہلے تو صارفین کو اداکار کے پھٹے ہوئے جوتے پہننے پر تشویش ہوئی۔بعد ازاں، یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سلمان خان نے پھٹے ہوئے جوتے نہیں پہنے بلکہ ویڈیو میں اداکار جو جوتے پہنے نظر آ رہے ہیں وہ مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کے لگژری ڈیزائنر جوتے ہیں جن کی قیمت تقریبا ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔