پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے تکنیکی ویبی نار کا انعقاد
خلیجی ممالک میں سپلائی چین کا خلا پُر کرنے کیلئے مربوط اقدامات پر زور
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی )نے اعلیٰ سطحی تکنیکی ویبی نار کا انعقاد کیا جہاں بدلتے ہوئے عالمی حالات اور حالیہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز کے تناظر میں اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی ۔مباحثوں میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے 6 سے 12 ماہ کا ایک اہم اسٹریٹجک موقع فراہم کیا ہے ، خصوصاً جی سی سی مارکیٹس میں جہاں دیگر ممالک کی سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ۔ پاکستان اس خلا کو پُر کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔اپنی کلیدی پریزنٹیشن میں ڈاکٹر ظفر محمود، کنسلٹنٹ (فوڈ سسٹمز، سیفٹی اینڈ ٹریڈ)، نے عالمی ہارٹیکلچر تجارت کا جامع تجزیہ پیش کیا۔پی ایچ ڈی ای سی کے سی ای او اطہر حسین نے خلیجی مارکیٹس میں موجود وسیع مگر غیر استعمال شدہ امکانات پر زور دیا۔