ٹیکس چوری سنگین چیلنج ،سالانہ حجم 7کھرب پر جاپہنچا، عامر قدیر

 ٹیکس چوری سنگین چیلنج ،سالانہ حجم 7کھرب پر جاپہنچا، عامر قدیر

سادہ قوانین سے ہی ٹیکس چوری پر قابو پایا جا سکتا ،چیئرمین ریونیو ایڈوائزر

لاہور(این این آئی)چیئرمین ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری کی بڑھتی ہوئی شرح معیشت کے لیے ایک سنگین چیلنج بنتی جا رہی ہے ،مختلف تخمینوں کے مطابق سالانہ ٹیکس چوری کا حجم 5 سے 7 کھرب روپے تک ہے جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 6 سے 7 فیصد کے برابر ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی غیر رسمی معیشت جو 40 سے 60 فیصد تک بتائی جاتی ہے ٹیکس چوری کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے ،اس کے علاوہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے باعث بھی سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، سیلز ٹیکس کے شعبے میں نمایاں لیکیجز رپورٹ ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام کی پیچیدگی اور عدم شفافیت بھی ٹیکس چوری کو فروغ دے رہی ہے جبکہ ٹیکس کا بوجھ زیادہ تر تنخواہ دار طبقے پر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام کو مکمل ڈیجیٹل بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں