ٹی سی ایس گروپ کا فضائی کارگو سروس شروع کرنے کا اعلان

ٹی سی ایس گروپ کا فضائی کارگو سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک)ٹی سی ایس گروپ نے فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،اس مقصد کیلئے ٹی سی ایس نے B737 فریٹر کارگو طیارہ حاصل کیا جس پر سرخ اور سفید نمایاں لِوری اور ٹی سی ایس کا لوگو موجود ہے ۔

طیارہ کا کراچی ائرپورٹ پر پُرجوش استقبال کیا گیا۔ ڈلیوری فلائٹ کو واٹر گن سلامی دی گئی اور اس کا استقبال ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نادر ڈار، چیئرمینٹی سی ایس خالد اعوان، سینئر ریگولیٹری حکام اور ٹی سی ایس کی مینجمنٹ ٹیم کے اراکین نے کیا۔یہ ٹی سی ایس کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں