وفاقی چیمبرکاٹیکس نظام میں وسیع اصلاحات کا مطالبہ

وفاقی چیمبرکاٹیکس نظام میں وسیع اصلاحات کا مطالبہ

سپر ٹیکس ختم،ریفنڈز کیلئے موثراور شفاف میکانزم قائم کیا جائے،سفارشات

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر نے حکومت سے ٹیکس نظام میں وسیع اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کو تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے ۔ یہ سفارشات وفاقی وزیر خزانہ کے ساتھ ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران پیش کی گئیں، جس میں کاروباری برادری کی جانب سے موجودہ ٹیکس ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیوں پر زور دیا گیا ۔فیڈریشن چیمبر نے مطالبہ کیا ہے کہ سپر ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، خصوصاً مینوفیکچرنگ سیکٹر پر اس کا اطلاق ختم کرنا ضروری ہے تاکہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے ،اس کے ساتھ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کو 1.25 فیصد سے کم کرکے 1 فیصد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔کاروباری برادری نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس کے تصدیق شدہ ری فنڈز کی فوری ادائیگی کے لیے ایک مؤثر اور شفاف میکانزم قائم کیا جاء۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں