مرکنٹائل ایکسچینج میں 27ارب سے زائد کے سودے
89,468لاٹس کا کاروبار ہوا،سونااور نیسڈیک سرفہرست رہا
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، حصصی اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 27.318 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 89,468 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروباری سرگرمی سونے (11.624 ارب روپے) میں ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نیسڈیک 100 (4.807 ارب روپے )، کرنسی معاہدے (4.439 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (1.506 ارب روپے)، چاندی (1.062 ارب روپے)، خام تیل (1.059 ارب روپے )، برینٹ خام تیل (658.482 ملین روپے )، پلاٹینم (508.589 ملین روپے)، جاپان ایکویٹی 225 (343.336 ملین روپے)، کپاس (334.476 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (318.722 ملین روپے)، تانبہ (298.899 ملین روپے)، گندم (180.086 ملین روپے) اورقدرتی گیس (97.043 ملین روپے)میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments