غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 3.87فیصد اضافہ
گزشتہ مالی سال 2.305ارب ڈا لر کے منافع جات منتقل کئے گئے
اسلام آباد(اے پی پی)غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں گزشتہ مالی سال 26-2025کے دوران 3.87 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 2.305 ارب ڈا لر منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال 25-2024 کے دوران منافع جات کی منتقلی کا حجم 2.219ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 25-2024کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 0.086 ارب ڈالر یعنی 3.87فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بیرون ملک منتقل کئے گئے منافع جات میں 2.202ارب ڈالر کے منافع جات براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہوئے تھے جبکہ فارن پورٹ فولیو انوسٹمنٹ سے حاصل 103.7ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments