کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم

کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم

کمپنیوں کو سرمائے کے حصول میں سہولت فراہم کی جائیگی،ایس ای سی پی

کراچی(این این آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ، کمپنیوں کو سرمایہ کے حصول میں سہولت اور قرضہ جاتی سکیورٹیز کے اجراء میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے خصوصی کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ ڈیسک قائم کردیا۔ایس ای سی پی کے مطابق خصوصی ڈیسک کے قیام کا مقصد کارپوریٹ ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کے عمل کو آسان، تیز رفتار اور کم لاگت بنانا جبکہ کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی شراکت داروں کو مختلف قرضہ جاتی مالیاتی مصنوعات کے اجراء میں معاونت فراہم کرنا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ نے کاروباری اداروں کیلئے طویل مدتی فنانسنگ کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے اور بینک قرضوں پر انحصار کم کرنے کیلئے فعال اور مؤثر کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے فروغ کی ہدایت کی تھی جس کے تحت ایس ای سی پی نے خصوصی ڈیسک قائم کیا ہے ۔ایس ای سی پی کے ایک سینئر افسر کو ڈیسک کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...