زکریا اکبر اسلام آباد چیمبر کے صدر، اشفاق چٹھہ سینئر نائب منتخب
وقاص خان کونائب صدر چن لیا گیا، نتائج کا باضابطہ اعلان جنرل اجلاس میں ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)محمد زاکبر ضیا کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا صدر، محمد اشفاق حسین چٹھہ کو سینئر نائب صدر جبکہ محمد وقاص خان کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔انتخابی نتائج کا اعلان ہفتہ کے روز آئی سی سی آئی الیکشن کمیشن نے کیا۔ الیکشن کمیشن کے چیئرمین عمر رفیق جبکہ اراکین چوہدری ندیم الدین اور اسد عزیز نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر محمد عرفان چوہدری، چیئرمین آئی سی سی آئی فانڈر گروپ شیخ طارق صادق، کونسل ممبران، زبیر احمد ملک محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، چوہدری مسعود، واجد ایوب اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ سمیت چیمبر کے دیگر عہدیداران اور رہنما بھی موجود تھے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان اور حتمی توثیق 30 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والے سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) میں کیا جائے گا، اور نومنتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے ۔سبکدوش قیادت نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت چیمبر کے کردار کو کاروباری برادری کے موثر نمائندہ فورم کے طور پر مزید مضبوط کریگی اور اسلام آباد کے تاجروں اور کاروباری افراد کے مفادات کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments