کراچی چیمبر انتخابات، نامزد امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

کراچی چیمبر انتخابات، نامزد امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

تاجروں کے مسائل حل کیلئے اتحاد اور باہمی مشاورت ضروری ہے ، زبیر موتی والا

کراچی (این این آئی)آل سٹی تاجر اتحاد اور آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 28-2026کے سلسلے میں بزنس مین گروپ (BMG) کے چیئرمین زبیر موتی والا کی قیادت میں نامزد امیدواروں کے اعزاز میں خصوصی تعارفی و عشائیہ تقریب منعقد ہوئی،تقریب کی میزبانی حماد پونہ والا، صدر آل سٹی تاجر اتحاد و صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کی۔ تقریب میں تاجر و صنعتکار برادری کی اہم شخصیات، مختلف مارکیٹوں اور تجارتی تنظیموں کے نمائندگان، کاروباری رہنماؤں اور کراچی چیمبر کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کے درمیان مضبوط رابطے ، باہمی مشاورت اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی ملکی معیشت کا ایک اہم معاشی مرکز ہے ، جبکہ شہر کی کاروباری برادری ملکی تجارت، صنعت اور روزگار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ،زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی کی تاجر اور صنعتکار برادری کو درپیش مسائل بڑی حد تک مشترکہ نوعیت کے ہیں، اس لیے ان کے حل کے لیے بھی متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ کاروباری برادری کی آواز کو موئثر انداز میں متعلقہ فورمز تک پہنچانا اور کراچی کے معاشی کردار کو مزید مضبوط بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کا ایک اہم نمائندہ پلیٹ فارم ہے ، جہاں تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو مو ٔثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تاجر و صنعتکار باہمی مشاورت، اتحاد اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنے اجتماعی مفادات کے لیے موئثر کردار ادا کریں،اس موقع پر حماد پونہ والا، صدر آل سٹی تاجر اتحاد و صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ دونوں تنظیموں کا بنیادی مقصد تاجر برادری کے درمیان اتحاد، باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینا اور کاروباری حلقوں کو درپیش جائز مسائل کو متعلقہ اداروں اور حکام تک موئثر انداز میں پہنچانا ہے ،حماد پونا والا نے کہا کہ کراچی کے کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل کسی ایک مارکیٹ، شعبے یا تنظیم تک محدود نہیں بلکہ پوری تاجر برادری کے مشترکہ مسائل ہیں، جن کے حل کے لیے اجتماعی اور موئثر آواز ضروری ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آل سٹی تاجر اتحاد شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں اور تجارتی شعبوں سے وابستہ تاجروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے کوشاں ہے ، جبکہ آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن آئرن اور اسٹیل کے شعبے سے وابستہ تاجروں کے مسائل، کاروباری سہولیات اور اس شعبے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ،حماد پونا والا نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی کی تاجر برادری ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہو، باہمی تجربات سے فائدہ اٹھائے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے ۔ آج کی یہ نشست اسی مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہے ،تقریب کے دوران کراچی کی کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، تاجروں کو درپیش معاشی و انتظامی مسائل، کاروباری سہولیات میں بہتری، مارکیٹوں کے مسائل اور تاجر برادری کی موئثر نمائندگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہخیال کیا گیا،اس موقع پر شریک تاجر و صنعتکار رہنمائوں اور کراچی چیمبر کے امیدواروں نے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور کاروباری برادری کے مشترکہ مفادات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاآخر میں حماد پونا والا، صدر آل سٹی تاجر اتحاد و صدر آل آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام تاجر و صنعتکار رہنمائوں، کراچی چیمبر کے امیدواروں اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے درمیان اتحاد، رابطے اور مشاورت کے ایسے مثبت سلسلے آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...