برآمدات و درآمدات پر مال برداری اخراجات میں اضافہ

 برآمدات و درآمدات پر مال برداری اخراجات میں اضافہ

چار ماہ میں اخراجات 45فیصداضافے کے ساتھ 1.36ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد(اے پی پی)برآمدات اور درآمدات پر مال برداری کے مجموعی اخراجات جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 45.60 فیصد بڑھ کر 1.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں برآمدات اور درآمدات کی ترسیل پر مجموعی طور پر 1,364.91 ملین ڈالر خرچ ہوئے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ اخراجات 937.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے ، اس طرح ایک سال کے دوران مال برداری کے اخراجات میں 427.53 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں اضافے کی شرح درآمدات کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی، جولائی تا اکتوبر 2026 ملکی برآمدات پر مال برداری کے اخراجات کا حجم 538.89 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 310.83 ملین ڈالر کے مقابلے میں 228.06 ملین ڈالر یا 73.37 فیصد زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...